جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جٹھکے محسوس کیے گئے، یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
ٹوکیو سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یورپی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ زیرِ زمین 31 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ٹوکیو سے خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ادھر حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں 2 روز قبل آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے سے اب تک 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے اس زلزلے کے بعد آنے والے دنوں میں اس سے بھی شدید نوعیت کے زلزلے کی وارننگ جاری کی تھی۔
یاد رہے کہ پیر کو شمالی ساحلی علاقے کے قریب آنے والے زلزلے نے علاقے کی عمارتوں کو ہلاکر رکھ دیا تھا، اس زلزلے کے بعد سمندر میں 70 سینٹی میٹر تک بلند سونامی کی لہریں پیدا ہوئی تھیں۔