لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چھت پر کھڑی ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں۔
جس پر بلاول بھٹو نے ان سے سوال کر دیا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے خاتون کی بات پر مسکرا کر کہا کہ میں آپ کی کیا بات کروں؟
جس کے بعد خاتون نے بلاول کی خیریت معلوم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں؟
پی پی پی چیئرمین نے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ٹھیک ہیں جس پر خاتون نے کہا کہ مولا آپ کو سلامت رکھے۔
بلاول بھٹو خاتون کی بات سن کر خوش ہو گئے اور انہوں نے لاہور کی خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سے دلچسپ مکالمہ کرنے والی خاتون شمشاد بی بی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے بات کرنے کا مقصد کوئی مطالبہ کرنا نہیں تھا، خوشی تھی بلاول بھٹو ہمارے محلے میں آئے ہیں۔