• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں واردات کیلئے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے واردات کے لیے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ایبٹ آباد پولیس نے نامزد ملزمان کے مالی معاملات کی جانچ کے لیے ایف آئی اے کو خط ارسال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ڈاکٹر وردہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔

ڈی پی او ہارون الرشید نے کہا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کر کے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا، وردہ کو بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست ردا کے پاس امانتاً رکھوایا تھا، وردہ نے واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمہ نے ٹال مٹول سے کام لیا، ملزمہ نے سونا گروی رکھ کر 50 لاکھ روپے کی رقم بھی حاصل کر رکھی تھی۔ 4 دسمبر کو ملزمہ سونا واپس کرنے کا کہہ کر ڈاکٹر وردہ کو اسپتال سے اپنے ساتھ لے کر گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید