صوابی( نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کے صدر اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ارشد علی ایڈوکیٹ نے کوئٹہ میں سینئر قانون دان بلال کاسی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ اور بعد ازاں ان کی لاش سول ہسپتال منتقل کر نے پر مین گیٹ پر بم دھماکے اور اس میں درجنوں وکلاء سمیت بے گناہ لوگوں کی شہادت کی شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں ٹارگٹ کلنگ اور آئے روز خود کش بم دھماکوں کے تدارک کے لئے حکومتی ادارے متحرک ہو جائیں۔ انہوں نے صوابی میں وکلاء کے ایک ہفتے تک سوگ منانے اور آج عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا اجلاس میں تمام شہداء کی مغفرت کے لئے اجتماعی دُعا کی گئی۔