• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندھیرا……

جانتے ہو میں نے قرۃ العین حیدر کی کتاب آگ کا دریا کیسے خریدی؟

سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے میں مجو کو اپنی کہانی سنا رہا تھا۔

’’میں اور میرا بھائی پاکٹ منی سے پیسے بچایا کرتے تھے،

مگر کبھی مطلوبہ رقم اکٹھی نہیں ہوپاتی،

پھر گھر کا کوئی بڑا اضافی پیسے دے دیتا،

ہم بس میں سوار، اردو بازار کی سمت چل پڑتے،

اور کتاب یوں لیے لوٹتے، جیسے ٹرافی جیت کر آ رہے ہوں۔‘‘

واہ۔ شان دار ۔ مجو مسکرایا، پھر ایک لمحے کا توقف کیا۔

’’ویسے…یہ قرۃ العین حیدر کون تھیں؟‘‘

یہ سنتے ہی میرے پیروں تلے زمین نکل گئی،

آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا۔

ہوش آیا، تو میں ایک مین ہول میں گرا ہوا تھا۔

تازہ ترین