صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے اس واقعے کے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
صدر پاکستان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔