صدر آصف زرداری نے گورنر پنجاب سرار سلیم کو ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس لاہور بلالیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور دیگر پارٹی رہنما صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔