• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سگریٹ پینے پر بھارتی لوک سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب بی جے پی کے سینئر رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے اسپیکر کی توجہ دلائی کہ ترنمول کانگریس کا ایک رکن ایوان کے اندر کھلے عام ای سگریٹ (ویپ) پی رہا ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پورے ملک میں ای سگریٹ پر پابندی ہے کیا اسپیکر صاحب آپ نے ایوان میں اس کی اجازت دے دی ہے۔ ایوان کے کئی ارکان مسلسل کئی دنوں سے ایوان کے اندر ای سگریٹ پی رہے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے فوراً جواب دیا ایوان میں سگریٹ یا ای سگریٹ پینے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ اگر تحریری شکایت آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید