اسرائیلی فوج کا ڈرون حملے میں حماس کمانڈر رائد سعد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی ڈرون حملے کی مذمت کی ہے تاہم کمانڈر کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ رائد سعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سیکنڈ اِن کمانڈ ہیں۔
عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیل رائد سعد کو 7 اکتوبر 2023ء حملے کے منصوبہ سازوں میں شمار کرتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہو گئے۔