28 دن گزر گئے، فرانس سے سمندر کے راستے کوئی تارکِ وطن برطانیہ نہیں آیا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آخری کشتی 14 نومبر کو آئی تھی، 2018ء کے موسمِ خزاں میں بھی تارکینِ وطن کی آمد میں تعطل آیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس چھوٹی کشتیوں کے ذریعے 39 ہزار 292 تارکینِ وطن برطانیہ آ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022ء میں 45 ہزار 774 تارکینِ وطن برطانیہ پہنچے تھے۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دسمبر میں عام طور پر خراب موسم کے سبب کم کشتیاں آتی ہیں۔