وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر انھیں خراج تحسین کیا۔
وزیراعظم نے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کی پذیرائی بھی کی۔
انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز ہمارے عزم کا ثبوت ہے، اس سال بلوچستان میں 700 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جو بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔