• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، ثقافت کے تمام رنگ واپس آ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

 
مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)۔
مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)۔

پنجا ب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبہ میں بغیر کسی خوف کے ہر مذہب کی نمائندگی ہے، جنہوں نے ملک پر 4 سال قبضہ کیے رکھا، ان سے بھی قبضہ چھڑایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں 1100 الیکڑک بسیں چل رہی ہیں، پنجاب اور پاکستان کی ترقی واپس آگئی ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ واپس آرہے ہیں۔ 

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو بحال کیا، 25 سال بعد لاہور فروری میں بسنت منائے گا۔

قومی خبریں سے مزید