• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی اور پی ٹی آئی نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں،بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی جماعت نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

جہلم روڈ کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جس فوج نے پاکستان کو دشمن کے خلاف فتح دلائی، پی ٹی آئی اسی کو نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر ریاست پر حملہ آور ہے، کوئی محب وطن ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا جو پی ٹی آئی اور بانی استعمال کررہے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے، بیرون ملک جھوٹ بولنے والے پی ٹی آئی حامیوں کو سزائیں ہورہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں منصوبے مکمل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید