• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بزنس کمیونٹی کیلئے کاروباری حالات آئیڈیل نہیں: سردار طاہر

سردار طاہر—فائل فوٹو
سردار طاہر—فائل فوٹو

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن ری ٹیلرز کے صدر سردار طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے کاروباری حالات بزنس کمیونٹی کے لیے آئیڈیل نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سردار طاہر نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا جرم بنتا جا رہا ہے، ریونیو شارٹ فال کی وجہ کاروباری لوگ نہیں ہیں مگر خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنہیں الف ب کا پتہ نہیں وہ قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے کہا کہ 9 دسمبر کو ایف بی آر نے نیا ویلیو ایشن ٹیبل جاری کیا جس کا اطلاق 8 دسمبر سے شروع ہو چکا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ 10 دسمبر کو جو لوگ ٹرانسفر کروانے گئے، انہیں بتایا گیا کہ اب آپ کی فیس کئی سو فیصد بڑھ چکی۔

سردار طاہر نے کہا کہ فیسوں میں کروڑوں روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جو مارکیٹ ریٹ سے کہیں زیادہ ہے، چیئرمین ایف بی آر کو اپنے پلاٹ تحفے میں دے آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نیا ویلیوایشن ٹیبل جاری ہونے کے بعد ریونیو میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا، وزیرِ خزانہ سے درخواست ہے کہ ہمیں آپ کے علاوہ کوئی امید نظر نہیں آتی۔

قومی خبریں سے مزید