برطانیہ میں حکومتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ریذیڈنٹ ڈاکٹر 17 سے 22 دسمبر تک 5 روز کی ہڑتال کریں گے۔
یونین کے مطابق ہڑتال کے حق میں 83.2 فیصد نے ووٹ دیا، ٹرن آؤٹ 65.34 فیصد رہا۔
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے فلو کے سیزن میں ہڑتال کو ڈاکٹروں کی لاپروائی سے تعبیر کیا تھا۔
ہڑتال بدھ کی صبح 7 بجے سے شروع ہو گی، وزراء کی طرف سے ہڑتال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
حکومتی پیشکش میں اسپیشلسٹ ٹریننگ پوسٹ اور امتحانات کی فیس دینے کی پیشکش شامل تھی۔
مارچ 2023ء کے بعد ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی یہ اپنے مطالبات کے حق میں 14 ویں ہڑتال ہو گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڑتال کے دوران ریذیڈنٹ ڈاکٹرز معمول اور ایمرجنسی کیئر کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ سینئر ڈاکٹرز کور فراہم کریں گے۔