وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔
سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد اب روہڑی ریلوے اسٹیشن کی باری ہے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا جامع ماسٹر پلان تیار ہے، رواں ماہ روہڑی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، روہڑی اپ گریڈیشن منصوبہ سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ منصوبےکی لاگت کا 50 فیصد سندھ حکومت جبکہ 50 فیصد پاکستان ریلوے برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن آئندہ سال جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے روہڑی منصوبے اور دیگر ترقیاتی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔