• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پکڑی گئی منشیات فروخت کرنے کا الزام، ڈی ایس پی واصف قریشی سب انسپکٹر سمیت معطل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ایس آئی یو واصف قریشی اور سب انسپکٹر اعجاز بٹ کو معطل کر دیا گیا۔

کراچی پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واصف قریشی اور اعجاز بٹ پر پکڑی گئی منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔

منشیات پکڑے جانے پر یکم دسمبر کو 2 صوبائی وزراء اور کراچی پولیس نے پریس کانفرنس کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید