رانگ وے سے آتی تیزرفتار کار میری گاڑی سے ٹکرائی۔
اُسے مجو ڈرائیو کر رہا تھا۔ وہ نیچے اترتے ہی مجھ سے لڑنے لگا۔
میرے لاکھ سمجھانے پر جب باز نہیں آیا، تو میں نے موبائل نکالا،
اور اُس کی احمقانہ حرکتوں کو فیس بک پر لائیو اسٹریم کرنے لگا۔
وہ آگ بگولا ہو گیا، اور موبائل نکال کر میری ویڈیو لائیو کر دی۔
مجمع اکٹھا ہو گیا، لوگ ہمارے جھگڑے کو لائیو اسٹریم کرنے لگے۔
آخر ایک کانسٹیبل موقع پر پہنچا۔ اس نے دونوں کا مؤقف سنا۔
’’میرا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔‘‘ اس نے یقین دلایا۔
اس نے ہمارے فونز لیے، اور ان کے جائزے کے بعد اعلان کیا:
’’چوں کہ مجو کی ویڈیو کو زیادہ لائیکس ملے ہیں،
اس لیے وہ حق پر ہے۔‘‘
مجمع تالیاں بجا کر کانسٹیبل کی انصاف پسندی کی داد دینے لگا۔