پاکستان اور روس کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارت توانائی ممکنہ معاہدے پر مذاکرات کر رہی ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ میں روس کو مہارت حاصل ہے، پاکستان روس کے ساتھ معاہدہ کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پاکستان میں ایک اور اسٹیل پلانٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی درآمد شروع کی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر توانائی سرگئی سویلیوف نے نومبر میں بتایا تھا کہ روسی کمپنیاں پاکستان میں ایک ریفائنری کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں بات چیت کر رہی ہیں۔