• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق

—علامتی تصویر
—علامتی تصویر

لیہ کے علاقے بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ 

بچے کے والد نے بتایا ہے کہ بیٹا کھیلتے ہوئے گھر کے پاس موجود سیوریج کے گڑھے میں جا گرا۔ 

اہلِ علاقہ کے مطابق علاقے میں سیوریج سسٹم نہیں، اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج گڑھے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 6 سال سے انتظامیہ کو درخواست کر رہے ہیں لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں۔ 

بچے کے والد اور اہلِ علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید