• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد کی جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا۔

وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل تھے۔ 

اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے جماعتِ اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی۔ 

جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، میاں اسلم اور نصر اللّٰہ رندھاوا ملاقات میں شریک ہوئے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ہماری جدوجہد آئین کی سر بلندی کے لیے ہے، جماعتِ اسلامی کو اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں، ہماری کانفرنس جمہوریت اور آئین کی بالا دستی و بقا کے لیے ہے، جماعتِ اسلامی کا ملک کی سیاست میں اہم رول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مسائل بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، اس وقت ملک معاشی بد حالی کا شکار ہے، ہماری خواہش ہے کہ قومی کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن بھی شرکت کریں۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا وفد آیا، ہمیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی، ان کا دعوت نامہ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آئین میں من پسند ترامیم کی جا رہی ہیں، افغانستان سے کہتے ہیں کہ اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، عام آدمی اس وقت سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، اس وقت اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید