لاہور(جنرل رپورٹر )الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ نے سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے ” وہ سبق جو ہم بھول گئے ‘ ‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا ۔ جس میں اساتذہ اور طالبات سمیت لوگوں کی بڑی تعدا دنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رفاءانسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی ڈاکٹر مصعب یوسفی نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کی بے شمار وجوہات ہیں اس میں 1970 کے عام انتخابات کا بھی عمل دخل تھا۔