لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ اس بات پر زور دیا کہ عوام کو سستی، معیاری اور مسلسل بجلی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، پاور پلانٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر، قابلِ عمل اور پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت توانائی کے شعبے سے متعلق اہم امور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں توانائی منصوبوں، پاور پلانٹس کی مجموعی کارکردگی اور محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری ماجد اقبال اور توانائی کے شعبے سے متعلق سینئر افسران نے شرکت کی۔