لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور دی نیوز کے سینئر صحافی عمران احمد شیخ 56 سال کی عمر میں ا نتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کردی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کو میانی صاحب والے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پسماندگان میں انکی بیوہ ہیں ،مرحوم کی قل خوانی آج انکی رہائش گاہ کے قریب بسم اللہ مسجد /فصیح روڈ نزد میانی صاحب قبرستان بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔