لاہور(خصوصی رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیرِ اہتمام کرسمس کی مناسبت سے مسیحی ملازمین کو مقدس مقامات کی زیارت پر بھجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی خصوصی تقریب جیلانی پارک لاہور میں منعقد کی گئی۔ قرعہ اندازی کے نتیجے میں 50 مسیحی ملازمین کو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بھجوایا جائے گا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اورمیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمدتھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ تمام اقلیتوں کے مقدس مقامات کا تحفظ اور ان کے حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔