• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکار…

ایک نوجوان کانوں پر ہیڈفون لگائے، موبائل میں گم،

سڑک پر جارہا تھا۔ا چانک ایک تیزرفتار بس منظر میں داخل ہوئی۔

بے خبر نوجوان بس کی زد میں تھا۔ ڈرائیور نے ہارن بجایا،

بس اسٹینڈ پر کھڑے لوگوں نے پکارا، مگر لاحاصل۔

نوجوان موت کی طرف بڑھتا رہا۔ مگر یکدم، آخری لمحے،

وہ رک گیا۔ بت بن گیا، جیسے کسی نے پاؤں پکڑ لیے ہوں۔

بس زناٹے سے پاس سے گزر گئی۔ لوگ اکٹھے ہوگئے۔

وہ سکتے میں تھا۔ لوگوں نے پوچھا: تم اچانک رک کیسے گئے؟

’’مجھے اپنی ماں کی پکار سنائی دی تھی۔‘‘نوجوان کا لہجہ پُرنم تھا۔

لوگ جذباتی ہو کر اُسے اپنی ماں کو فون کرنے کا مشورہ دینے لگے۔

یہ ممکن نہیں۔نوجوان نے دھیرے سے کہا۔

’’اُن کاپانچ برس پہلے۔۔۔ انتقال ہوچکا ہے۔‘‘

تازہ ترین