• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے اور امریکی کانگریس میں یہود مخالف لابیاں سرگرم ہیں، امریکی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سڈنی میں خطرناک حملہ ہوا تھا۔

سڈنی سانحے پر بات کرتے ہوئے انہوں مزید  نے کہا کہ ’حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا ہے، ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا۔

غزہ میں استحکام فورس کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 59 ممالک بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیلی قیدی اور لاشیں حوالے کردی ییں جبکہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید