کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان وزیرِ صحت کا دورہ بھارت، تین ماہ میں تیسرا اعلیٰ سطح وفد دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ افغانستان اور بھارت کے درمیان صحت و دواسازی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ طالبان حکومت کے وزیرِ صحت مولوی نور جلال جلالی بھارت پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ تین ماہ میں بھارت کا دورہ کرنے والے طالبان کے تیسرے اعلیٰ سطحی رہنما ہیں۔