آسٹریلیا میں بونڈی بیچ پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں، 24 سالہ ملزم نوید اکرم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی اور والد ساجد اکرم ہلاک ہو گیا تھا۔
حملے کے دوران مارا گیا ملزم ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدر آباد سے ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ساجد نے آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 بار بھارت کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ بونڈی بیچ پر باپ بیٹے کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔