• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی ترقی اور امن کے لیے متحد ہونا ہو گا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کا ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ اقلیتی برادری ہر شعبے میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، کرسمس کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ میرے حلقے میں کرسمس کی تقریبات کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید