• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی بہنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا‘ کارکنوں کی نعرے بازی

راولپنڈی(ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا جبکہ کارکنان نے شدید نعرے بازی کی‘میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے‘ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے۔تفصیلات کے مطابق منگل کوعمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوئی۔علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچیں‘پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک لیا، پولیس نے بانی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکنان وہاں جمع ہوگئے۔راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔دریں اثناءسابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں نے رات گئے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کردیا،اس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی کے بعد دھکم پیل بھی ہوئی رات گئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ،علامہ راجہ ناصر عباس،مینا خان آفریدی اور دیگر رہنما بھی دھرنے میں موجودتھے ،تاہم رات ساڑھے بارہ بجے علیمہ خان اور علامہ راجہ ناصر عباس سے پولیس کے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید