• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات:103 وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، الیکشن کمیشن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے641 وارڈز میں سے 103 وارڈز پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے 18 وارڈز میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

ذرائع کے مطابق 28 دسمبر کو کوئٹہ کے 641 وارڈز میں سے 520 وارڈز میں انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 707 ہے۔

قومی خبریں سے مزید