• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایم ایز کو مالی سہولت دینا اولین ترجیح ہے: ہارون اختر خان

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان—فائل فوٹو
وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان—فائل فوٹو

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مُطابق ایس ایم ایز کو مالی سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔

یہ بات ہارون اختر نے چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو مالی رسائی سے معیشت مستحکم اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، آرٹیفیشل انٹلیجنس اور ڈیجیٹل والٹس سے ایس ایم ایز کو آسان قرضہ فراہمی ممکن ہو گی۔ 

ہارون اختر نے کہا کہ چینی کمپنی کی خدمات ایس ایم ایز کی ترقی اور معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گی، پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی مالی خدمات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور کسان جدید فن ٹیک سروسز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 انہوں نے اسٹیٹ بینک، سمیڈا اور متعلقہ اداروں کو چینی کمپنی کی سہولت کاری کی ہدایت کی اور کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن سینٹر بھی چین کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید