• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بک فیئر ……

کراچی بک فیئر شروع ہونے کو ہے۔" میں نے مجو کو بتایا۔

"لوگ بک فیئر کیوں جاتے ہیں؟" مجو نے پوچھا۔

’’کیوں کہ وہ کتابوں سے عشق کرتے ہیں۔

ہزاروں شہری بک فیئر کا رخ کرتے ہیں،

لاکھوں کتابیں خریدی جاتی ہیں،

بک سیلرز بھی بھرپور رعایت دیتے ہیں۔

"میں سانس لینے کو رکا، تو مجو نے سوال داغا۔"

اور یہ سب کرکے لوگوں کو کیا حاصل ہوتا ہے؟

میں: مطالعے سے جڑا اطمینان اور خوشی۔"

مجو: "مگر مجھے تو کتاب پڑھ کر کبھی خوشی نہیں ملی۔"

" خوشی صرف اس کتاب سے وابستہ ہوتی ہے۔"

میں نے ڈرامائی انداز میں کہا۔ "جو ہم خرید کر پڑھتے ہیں۔"

تازہ ترین