راولپنڈی میں شہریوں سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے نوکری سے معطل کر دیا گیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
پولیس اہلکار کے راولپنڈی کے شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے وصول کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری سے دستاویزات اور پیسوں کا تقاضہ کرتے دیکھا گیا ہے، پولیس اہلکار کو شہری سے پیسے وصول کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) خالد ہمدانی کے نوٹس پر متعلقہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس اہلکار کانسٹیبل سید اعظم حسین کی شہریوں سے رشوت وصولی کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔