• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سی سی ڈی سے مقابلوں میں 2 منشیات فروش ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مقابلوں میں 2 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔

سی سی ڈی پولیس نے کہا ہے کہ چوہنگ اور ڈیفنس میں ریکوری کے لیے گئے 2 منشیات فروش پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں ملزم ذوالفقار علی کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ شیر شاہ چوکی کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔

دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں بھی ایاز نامی ملزم مارا گیا، ملزم ایاز پر الزام ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کے اطراف میں آئس بیچا کرتا تھا۔

سی سی ڈی پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتالوں میں بھجوا دیں۔

قومی خبریں سے مزید