• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے ملک میں نارووال کی ترقی کے چرچے ہیں: احسن اقبال

احسن اقبال—فائل فوٹو
احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نارووال کی ترقی کے چرچے ہیں۔

نارووال میں کرسمس ریلی سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قائدِ اعظم کا پیغام تھا کہ پورا پاکستان ایک خاندان ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے، پورے پاکستان میں نارووال کی ترقی کے چرچے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال میں بہترین یونیورسٹیاں قائم کی گئیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا اور پاکستان اڑان بھرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسیحی برادری کے لیے متعدد منصوبے ہیں، اقلیتوں کا ملکی ترقی میں قابلِ فخر کردار ہے، مذہبی ہم آہنگی ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔

قومی خبریں سے مزید