• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے علاقوں میں آپریشن، مزید 3 ڈاکو مارے گئے، 6 مغوی بازیاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ پنجاب کے سرحدی کچے کے علاقوں میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس کی فائرنگ سے مزید 3 ڈاکو مارے گئے۔

 آپریشن میں مارے گئے ڈاکوؤں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ 6 روز میں اب تک 6 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

گھوٹکی میں گزشتہ ہفتے بس سے 15مسافروں کے اغواء کے بعد مختلف اضلاع کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

راجن پور اور گھوٹکی میں سندھ پنجاب کے سرحدی علاقوں کچہ کراچی، کچہ جمال سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کی ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہے۔

ڈی پی او محمد عمران کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے مزید 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ کئی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی کشتی کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس پر سوار ڈاکوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر خیرپور میں دریائے سندھ کے کنارے کچے کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی، 12 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید