• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کا بنگلادیش سے متعلق بڑا اعتراف

بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں بنگلادیش سے متعلق بڑا اعتراف کرلیا گیا۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت پر شک کررہی ہے ، وہاں اب پاکستان اور چین کا اثر بڑھ چکا ہے ۔

رپورٹ کے ذریعے بھارتی حکومت سے کہا گیا کہ اپنی پالیسیاں درست نہ کیں تو بنگلادیش میں بھارت’غیر متعلق‘ ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں سابقہ حکمران جماعت عوامی لیگ کا اثر ختم ہوچکا ہے اور بنگالی نوجوان بنگلا دیش کے قیام میں بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزارت خارجہ کی پالیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سب حالات کو ایک نئے موڑ پر لے آئے ہیں اور بھارت کو 1971ءکے بعد بنگلا دیش میں سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید