• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، مشترکہ آپریشن میں 2 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 2 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھتیران کے مطابق مشترکہ آپریشن میں ڈاکوؤں کے 17 ٹھکانے تباہ اور 20 سہولت کار گرفتار کیے گئے۔

ایس ایس پی کے مطابق مارے گئے 2 ڈاکوؤں میں میں ایک کی شناخت چھلو بکرانی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

قومی خبریں سے مزید