وزیراعظم نے آٹسٹک بچوں کے لیے سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایک سال میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سینٹر کی تکمیل کی ٹائم لائنز دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کو لیڈ رول سونپ دیا گیا، جبکہ بچوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے 15 کوسٹرز فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کوسٹرز کی فراہمی 60 دن میں یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
کوسٹرز کے لیے وزارتِ خزانہ کو گرانٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس کو بھجوانے کا حکم دیا گیا۔
ہدایات کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔