• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف جنس کی بنا پر مردوں کو خواتین پر فضیلت حاصل نہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اخلاقی اور تہذیبی انتشار ہے، کئی عشروں سے معاشرے میں شعور کی جگہ شور نے لے لی ہے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ میں آخری شخص ہوں گا جو یہ تسلیم کرے گا کہ مردوں کو خواتین پر فضیلت ہے، آئین و قانون میں خواتین کے حقوق انسانی حقوق کا ہی حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 25 جنس کی بنیاد پر تفریق سے منع کرتا ہے، صرف جنس کی بنا پر مردوں کو خواتین پر فضیلت حاصل نہیں، ملک کی معاشی، سماجی پالیسی اس وقت پائیدار ہو سکتی ہے جب خواتین کی شرکت لازمی رکھی جائے۔

چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ نصف آبادی کو ترقی کے عمل میں نظر انداز کر کے ترقی نہیں کر سکتے، آئین کے تحت خواتین کی تمام شعبوں میں شمولیت یقینی بنانا ریاست کی ذمے داری ہے، خواتین کو شریک کیے بغیر شروع کیا گیا سفر پسماندگی کو فروغ دینے کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا پہلا استحصال گھر سے شروع ہوتا ہے، اجتماعی رویے کی تبدیلی کا آغاز اپنے گھر سے کرنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید