• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: بینظیر بھٹو کی یومِ شہادت پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

  
شہید محترمہ بینظیر بھٹو—فائل فوٹو
شہید محترمہ بینظیر بھٹو—فائل فوٹو

حکومتِ سندھ نے ہفتہ 27 دسمبر 2025ء کو سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 

اس حوالے سے کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتے کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ 

واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے بعد شہید کر دیا گیا تھا۔ 

سندھ حکومت کی جانب سے ہر سال اس دن عام تعطیل کی جاتی ہے اور ان کی یاد میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید