• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: موٹر وے پر ایمبولینس اور بس میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موٹروے ایم 5 ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس اور بس میں ٹکر کے نتیجے میں ایمبولینس کے ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایمبولینس کراچی سے مظفرگڑھ میت لے کر جارہی تھی۔

دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہے۔

حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک بند ہے، دیگر موٹر ویز کو دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید