• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی، علامہ ناصر کے پاس ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات پی ٹی آئی نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کرے گا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ہم پر مقدمات ہوں اور بانی سے ملنے نہ دیا جائے تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محمود اچکزئی نے درست کہا تھا کہ جس نے چوری کی اس سے کیسے بات ہو سکتی ہے؟ مذاکرات سے پہلے ماننا ہو گا کہ پورے نظام نے مل کر عوام کی رائے پر ڈاکا مارا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اگر یہ ڈاکے کو مان لیں پھر شفاف الیکشن پر آگے بڑھ سکتے ہیں، اگر چوری مانے بغیر بات کرنی ہے تو کسی اور کو ڈھونڈ لیں۔

دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات کرنے والے بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے بیان پر تبصرے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے پاس اگر مینڈیٹ ہے تو وہ بات کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید