راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا۔
گوجر خان کے علاقے تکیہ بابا رحیم شاہ میں غیرت کے نام پر دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور اس کے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے واقعے کے دوران منع کرنے پر اپنی بیوی کو بھی فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، خاتون کو تین گولیاں لگیں، جنہیں تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم سے متعلق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔