• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پراپرٹی ایکٹ معطل: پاکستان بار کونسل کا عدالت سے اظہار یکجہتی، وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر تنقید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان بار کونسل نے پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کی معطلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے عدالت سے اظہارِ یکجہتی اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تنقید کی ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل طاہر نصراللّٰہ وڑائچ نے بیان میں کہا کہ ڈی سی کے تحت کمیٹیوں کو جائیداد تنازعات کا اختیار دینا خلاف آئین و قانون ہے، نیا آرڈیننس عدالتی بالادستی، شہری حقوق، سول نظام کو کمزور کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیرِسماعت کیسز میں ریوینیو افسر کے ذریعے قبضہ دلوانا عدالتی اختیار پر حملہ ہے، پٹواریوں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دائرہ اختیار سے بڑھ کر اختیارات دینا قبول نہیں۔

طاہر نصراللّٰہ وڑائچ کا کہنا ہے کہ قوانین کی تشریح کا اختیارآئینی طور پر صرف عدلیہ کو حاصل ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عبوری حکم دینے کا مکمل آئینی اختیار حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید