• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق رہنماؤں کا پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو رہا کرنے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات سے پہلے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی سینئر قیادت کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی میں شامل عمران اسماعیل، فواد چوہدری اور محمود مولوی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ مذاکرات تب کامیاب ہوں گے جب آغاز اعتماد سازی کے اقدامات سے کیا جائے اور کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو پرول پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رہائی سے پی ٹی آئی قیادت کو مذاکراتی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید