متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ اور سابق رکن سندھ اسمبلی شمائلہ عمران فاروق کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کر دی گئی۔
شمائلہ عمران فاروق کی میت پاکستان بھجوانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ شمائلہ عمران فاروق کی تدفین کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شمائلہ عمران فاروق جمعہ کو لندن کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔