• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ کو دشمن نہیں سمجھتے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے ہیں۔

سکھر میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے، ان کی پاکستان سے وفاداری اور دوستی کو تسلیم کیا جائے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ وہ خوشامدی سیاست کے قائل نہیں، حق بات کریں گے، دینی مدارس قائم اور جے یو آئی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران امریکا کی سوچ کو سمجھے بغیر اپناتے ہیں، حکمران مغرب کی نہیں اسلام کی پیروی کریں۔

قومی خبریں سے مزید